Yaad e Yaar
Just Urdu Poetry and Ghazals, Pictures
Ad
Saturday, 5 January 2019
Wednesday, 7 March 2018
کوئی بھی تو نہیں ہے
ہوں میں بے نام اِک انسان، میرا جی نہیں لگتا
جون ایلیا
Tuesday, 6 March 2018
کہنے کو محبت ہے لیکن
کہنے کو محبت ہے لیکن ،
اب ایسی محبت کیا کرنی،؟
جو نیند چُرا لے آنکھوں سے،
جو خواب دکھا کر آنکھوں کو،
تعبیر میں کانٹے دے جاۓ،
جو غم کی کالی راتوں سے،
ہر آس کا جگنو لے جائے،
جو خواب سجاتی آنکھوں کو،
آنسو ہی آنسو دے جائے،
جو مشکل کر دے جینے کو،
جو مرنے کو آسان کرے،
وہ دل جو پیار کا مندر ہو،
اس مندر کو برباد کرے،
اور یادوں کو مہمان کرے،
اب ایسی محبت کیا کرنی،؟
جو عمر کی نقدی لے جائے،
اور پھر بھی جھولی خالی ہو،
وہ صورت دل كا روگ بنے،
جو صورت دیکھی بھالی ہو،
جو قیس بنا دے انساں کو،
جو رانجھا اور فرہاد کرے،
جو خوشیوں کو برباد کرے،
اب ایسی محبت کیا کرنی،؟
دیکھو تو محبت بارے میں،
ہر شخص یہی کچھ کہتا ہے،
سوچو تو محبت کے اندر،
اک درد ہمیشہ رہتا ہے،
پھر بھی جو چیز محبت ہوتی ہے،
کب ان باتوں سے ڈرتی ہے،
کب انکے باندھے رکتی ہے،
جس دل میں اسنے بسنا ہو،
بس چپکے سے بس جاتی ہے،
اک بار محبت ہو جائے،
پھر چاہے جینا مشکل ہو،
یا جھولی خالی رہ جائے،
یا آنکھیں آنسو بن جائیں،
پھر اسکی حکومت ہوتی ہے.
Thursday, 1 March 2018
کئی غزلیں ڈھیروں اشعار لکھوں
کئی غزلیں ڈھیروں اشعار لکھوں،،
زلف کھلی ہو جب انکی تو،،
آسمان سے گرتی کوئی آبشار لکھوں..
بانہوں کا گھیرا انکا،،
طلسماتی سا حصار لکھوں..
رنگینیاں انکے چہرے کی،،
سر ورق_ اخبار لکھوں..
نین انکے ہیں حیران کن،،
سو انھیں میں پر اسرار لکھوں..
ہونٹ انکے میں لکھ نہیں سکتا،،
یہاں خود کو خاکسار لکھوں..
ہاتھوں میں دوڑتی ہیں بجلیاں،،
سو انگلیوں کو میں ننگی تار لکھوں..
ابرو ہیں انکے تیز دھار،،
کیوں نہ انھیں تلوار لکھوں..
"مانوس" اور میں کیا لکھوں،،،
بس انھیں قدرت کا شاہکار لکھوں..