Ad

Saturday 16 December 2017

Mujhe Kyun Na Aawe Saqui, Nazar Aaftaab Ulta

مجھے کیوں نہ آوے ساقی نظر آفتاب الٹا
کہ پڑا ہے آج خم میں قداحِ شراب الٹا

عجب الٹے ملک کے ہیں اجی آپ بھی کہ تُم سے
کبھی بات کی جو سیدھی تو ملا جواب الٹا

چلے تھے حرم کو رہ میں، ہوئے اک صنم کے عاشق
نہ ہوا ثواب حاصل، یہ ملا عذاب الٹا

یہ شب – گذشتہ دیکھا کہ وہ کچھ خفا ہیں گویا
کہیں حق کرے کہ ہووے یہ ہمارا خواب الٹا

یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروزِ عیدِ قرباں
وہی ذبح بھی کرے ہے، وہی لے ثواب الٹا

کھڑے چُپ ہو دیکھتے کیا، مرے دل اجڑ گئے کو
وہ گنہہ تو کہہ دو جس سے یہ ہوا خراب الٹا

غزل اور قافیوں میں نہ کہے سو کیونکے انشا
کہ ہوا نے خود بخود آ، ورقِ کتاب الٹا

انشا اللّہ انشا

No comments:

Post a Comment

Recently Upload

Main Tumhara | Beautiful Urdu Ghazal | FirkaeGhazal