Ad

Wednesday, 27 December 2017

تمہیں اک کتاب دکھاتا ہوں

دیکھو ....!!
تمہیں اک کتاب دکھاتا ہوں
پڑھو گی نا....؟
یہ صفحہ دیکھو کتنا حسین ہے.....
جگمگا رہا ہے.....
یہاں تم مسکرا رہی ہو.....
پہلی سطر دیکھو....
"میں صرف تمہاری ہوں" بے مثال ہے نا یہ سطر.....؟؟
مگر اگلی سطر دیکھو ہنستی ہے مجھ پہ.....!!
لکھا ہے "میں کبھی چھوڑ کے نہیں جاؤں گی"
اس کا قہقہہ سنو....."میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں"
مذاق اڑاتی ہے میرا......
کہتی ہے..."میں تمہاری ہوں صرف تمہاری "
اور اگلی سطر اذیت ہی اذیت....
لکھا ہے:"اداس نہ ہوا کرو: تم مجھے ایسے نہیں چاہیے اداس"
اس صفحے کی آخری سطر...
جان لیوا ہے یہ....
تم پڑھو خود .......
"ہمارے درمیان کبھی کسی تیسرے نے جگہ نہیں لی اچھی طرح جانتے ہو تم یہ بات" ہاں .... !!
"کاش میں جانتا ہوتا"......!!

No comments:

Post a Comment

Recently Upload

Main Tumhara | Beautiful Urdu Ghazal | FirkaeGhazal