نہیں ملے نا!!!
تمہیں کہا تها
جو تم نہ ہوگے
تو رو پڑوں گا
مجهے سمیٹے گا کون آکر
چنے گا آنکهوں سے کون آنسو
بہت کہا تها
بہت ہی ذیادہ تمہیں کہا تها
کہ مان تها ناں
نہیں سنا نا
جو مان توڑا یا آپ ٹوٹا
تمہیں کہا تها
میں رو پڑوں گا
میں رو پڑا نا
بہت دنوں سے اداس ہوں میں
نہیں ملے تهے
نہیں ملے نا ....
No comments:
Post a Comment