Ad

Wednesday 27 December 2017

شاہوں کی طرح تھے نہ امیروں کی طرح تھے

شاہوں کی طرح تھے , نہ امیروں کی طرح تھے
ھم شہر محبت کے , فقیروں کی طرح تھے

دریاؤں میں ھوتے تھے , جزیروں کی طرح ھم
صحراؤں میں پانی کے , ذخیروں کی طرح تھے

افسوس کہ سمجھا نہ ھمیں , اھل نظر نے
ھم وقت کی زنبیل میں , ھیروں کی طرح تھے

حیرت ھے کہ وہ لوگ بھی , اب چھوڑ چلے ھیں
جو میری ھتھیلی پہ , لکیروں کی طرح تھے

سوچی نہ بری سوچ , کبھی ان کے لۓ بھی
پیوست میرے دل میں , جو تیروں کی طرح تھے

No comments:

Post a Comment

Recently Upload

Main Tumhara | Beautiful Urdu Ghazal | FirkaeGhazal